جابر بن حیان

جابر بن حیان جابر بن حیان جابر بن حیان ۷۲۱ ء میں پیدا ہوا اور ۸۱۵ ء میں و فات پائی۔ مسلم کثیر الجامع شخصیت، جغرافیہ نگار ، ماہر طبیعیات ، ماہر فلکیات اور منجم تھے۔ تاریخ کا سب سے پہلا کیمیادان اور عظیم مسلمان سائنس دان جابر بن حیان جس نے سائنسی نظریات کو دینی عقائد کی طرح اپنایا۔ دنیا آج تک اسے بابائے کیمیا کے نام سے جانتی ہے۔ اہل مغرب ’’ Geber ‘‘کے نام سے جانتے ہیں۔ جابر بن حیان کو کیمیا کا بانی مانا جاتا ہے۔ وہ کیمیا کے تمام عملی تجربات سے واقف تھا۔ جابر بن حیان کی پیدائش 721 ء کو طوس یا خراسان میں ہوئی۔ جابر بن حیان کا تعلق عرب کے جنوبی حصے کے ایک قبیلے اذد سے تھا۔ ان کی پیدائش ان کے باپ کی جلاوطنی (ايک روايت کے مطابق وفات) کے دوران میں ہوئی۔ بہت چھوٹی عمر میں ہی باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا تو ان کی ماں نے ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی۔ ہوش سنبھالا تو ماں انہیں کوفہ کے مضافات میں ا...