حضورسید المرسلین، خاتم النبین،فخرِ کون ومکاں،تخلیقِ کون و مکاں حضرت محمدِ مصطفیٰ ﷺ
حضورسید المرسلین، خاتم النبین،فخرِ کون ومکاں،تخلیقِ کون و مکاں حضرت محمدِ مصطفیٰ ﷺ حضورسید المرسلین، خاتم النبین،فخرِ کون ومکاں،تخلیقِ کون و مکاں حضرت محمدِ مصطفیٰ ﷺ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضور پاک ﷺ کے بارے میں سب سے پہلے پیش گوئی کی اور یہ پیش گوئی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ۳۰۰۰(3000) سال قبل مسیح(ق۔م) کی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان الفاظ میں پیش گوئی کی:’’وہ عربی ہو گا۔اس کا ہاتھ سب کے خلاف اور سب کا ہاتھ اس کے خلاف ہو گاوہ اپنے بہن بھائیوں کے درمیان بود و باش کرے گا۔‘‘ حضور پاک ﷺ کے والد ماجد کا نام عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھا۔آپ کا تعلق قبیلہ قریش سے تھا۔آپ کی شادی ۲۴ سال کی عمر میں حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے ہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شادی کے بعد تجارت کی غرض سے ملک شام کا سفر کیا تھا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ۲۵ سال کی عمر میں ہوا۔ آپ ﷺ کی ولادت با سعادت ۱۲ ربیع الاول (۲۲ اپریل ۵۷۱ء( بروز سوموار کو ہوئی۔ جب آپ ﷺ کی عمر مبارک ۶ برس ہوئی تو نبی کریم ﷺ کی والدہ ماجدہ کا وصال ’’ابواء‘‘کے مقام پر ہوا۔یہ مقام تقریباً مدینہ شریف سے ایک میل کے فاصلے...